Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کو ضلع بنانے کی سازش لسانیت کو ہوا دینا ہے، فاروق ستار

Now Reading:

کراچی کو ضلع بنانے کی سازش لسانیت کو ہوا دینا ہے، فاروق ستار
ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو ضلع بنانے کی سازش لسانیت کو ہوا دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی کامران ٹیسوری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آج وزیراعلی سندھ نے کراچی کی مزید تقسیم کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہر قائد کو مکمل کالونی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ یہ سندھ حکومت کا مینڈٹ نہیں ہے اور پوری عوام کی جانب سے ہم کراچی کو ضلع بنانے کے فیصلے کو مسترد اور مزمت کرتے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں کراچی کے معاملے پر چیف آف آرمی اسٹاف، چیف جسٹس، وزیر اعظم اور صدر سے ایس او ایس کال دینا چاہتا ہوں کیونکہ پیپلز پارٹی شہریوں کی خواہش نہ ہونے کے باوجود آمرانہ فیصلہ کررہی ہے جبکہ نالوں، کچرے، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے مسئلے الگ ہیں۔

مزید پڑھیں

سندھ کابینہ نے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی

سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی...

Advertisement

یاد رہے کہ آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

 اس سے قبل کراچی کے چھ اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، ملیر اور ضلع کورنگی تھے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہا کہ جو اضلاع بڑے ہیں ان کو مزید تقسیم کرنے کی تجاویز بھی دی جائیں۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ضلع غربی میں7 سب ڈویژن ہیں ، آبادی کے لحاظ سے ضلع غربی  پورے سندھ میں بڑا ضلع ہے ، جس کی آبادی 39لاکھ14ہزار757 ہے۔

کابینہ اجلاس میں وزرا کی جانب سے خیرپور ضلع کو بھی 2حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دی گئی۔

کابینہ اجلاس کے دوران ضلع غربی کو بھی دو حصوں میں تقسیم کرنے کے حوالے تبادلہ خیال ہوا ہے اور وزیراعلیٰ سندھ نے اس پر مزید تجاویز مانگی ہیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق ضلع جنوبی کا نام تبدیل کیا جائے گا اوراس حوالے سے مراد علی شاہ نے تجویز دی کہ اس کو ضلع کراچی کا نام دیا جائے۔

کراچی کے علاقہ لیاری کو بھی ایک نیا ضلع بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

دو کروڑ سے زائد آبادی والے شہر کراچی میں اس وقت چھ اضلاع ہیں اور ساتواں ضلع کیماڑی ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر