
پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔
سی ای سی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کو ناقابل اعتبار قرار دیدیا گیا ہے اور اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی نے اے پی سی کو ناکام بنانے کا ذمہ دار نون لیگ کو قرار دے دیا ہے جبکہ آصف زرداری نے ن لیگ پر دیگر قائدین کی تنقید کی تائید بھی کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ناقابل اعتماد ہے کیونکہ ہم ن لیگ کو ساتھ ملا کی طاقتور بناتے ہیں اور وہ ڈیل کر لیتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آج پھر ن لیگ ڈیل کر کے تحریک انصاف کی بی ٹیم بن گئی ہے جبکہ قائدین کی تنقید کے بعد سی ای سی نے پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اے پی سی کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے اور اے پی سی میں نون لیگ کو بطور اپوزیشن جماعت مدعو کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News