پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا ہے کہ کینیڈا پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے خلاف لڑ رہا ہے، حکومت پاکستان اور عوام کو جشن آزادی مبارک ہو۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات کنیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے جشن آزادی کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میری طرف سے حکومت پاکستان اور عوام کو جشن آزادی مبارک ہو۔
کینیڈا پاکستان کے ساتھ مل کر کورونا وبا کے خلاف لڑ رہا ہے، کینیڈا نے حکومت پاکستان، وزارت صحت اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کو کورونا کے خلاف وسیع امداد فراہم کی ہے، کورونا ٹیسٹنگ اور ادویات کی فراہمی میں پاکستان کو امداد فراہم کی ہے۔
وینڈی گلمور نے کہا ہے کہ تمام پاکستانی اور کینیڈین شہری کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کو فالو کریں، سماجی فاصلہ اختیار کریں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور کورونا کے پھیلاؤ کا باعث بننے سے بچیں۔
انہوں نے کہا کہ میری طرف سے اور ہائی کمیشن کے عملہ کی جانب سے پاکستان زندہ باد۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News