Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پریوم سیاہ منایا جائے گا

Now Reading:

کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پریوم سیاہ منایا جائے گا
مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ وادی کے مکین آج بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے، پوری وادی میں ہڑتال ہوگی۔

اس ضمن میں حریت کانفرنس نے آج بھارتی کے یوم آزادی پر پوری دنیا میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے جس کی وجہ سے پوری مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور گلی گلی قریہ قریہ لوگ سیاہ پرچم لہرائیں گے۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہےکہ بھارت کے کسی ظلم اور ریاستی جبر کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔

حریت بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آج یوم سیاہ منائیں اور دنیا کو بتا دیں کہ وہ بھارتی تسلط کے خلاف اور آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑتے رہیں گے۔

 میر واعظ عمر فاروق  اور دیگر حیریت کانفرنس رہنماؤں نے بھی عوام سے آج یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی اور جبرکشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا کیونکہ اب دنیا اس با ت کو محسوس کرنے لگی ہے کہ کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے۔

دوسری جانب پاکسان کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں جشن آزادی جوش و خروش سے منایا گیا۔

بھارت فوج کی پابندیاں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود کشمیریوں کوپاکستان زندہ باد کے نعروں سے نہ روک سکے، ان کی آنکھوں میں پاکسان سے محبت اور آزادی کا جذبہ چمک رہا تھا، کشمیریوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اطہار کیا کہ لے کے رہیں گے آزادی۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے اپنے پیغام میں پاکستانیوں کو دلی کی گہرائیوں سے مبارکبا دی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ امید کرتے ہیں اسلام کا قلعہ پاکستان درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہو کر مزید مضبوط ہو کر سامنے آئے گا جبکہ حریت رہنماؤں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر