Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ ، تفتان ریل ٹریک پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر ریلوے

Now Reading:

کوئٹہ ، تفتان ریل ٹریک پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ ، تفتان ریل ٹریک پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں  پاکستان اور ایران کے درمیان ریل کے شعبہ میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ  پاکستان ریلوے کوئٹہ ، تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبیلیٹی اسٹڈی مکمل کر چکا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  کوئٹہ ، تفتان ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمدورفت اور تجارت میں اضافہ ہو گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ خواہش ہے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور ایران کے درمیان ریل تعاون کو زیادہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ  اکنامک کوورڈینیشن آرگنائیزیشن (ای سی او) کے تحت پاکستان،ایران،ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی سفیر نے شیخ رشید احمد کو ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ محمداسلامی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایااور یوم آزادی پاکستان پر وزیر ریلوے کو پیشگی مبارکباد دی۔

پاکستان ریلوےاورایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے چیئرمین ریلوے کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر