Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی کا سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ

Now Reading:

پیپلز پارٹی کا سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرہ

 پیپلز پارٹی نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی تجویز کے خلاف سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا اور ریلیاں نکالیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خیر پور، دادو، جیکب آباد، میر پور خاص،اوباڑو، ٹنڈو محمد خان اور سجاول سمیت  سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاج کیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی زیادتیوں کے خلاف مظاہرے میں جیالوں نے اپنی قیادت کے احکامات کو ہوا میں اڑایا جبکہ کشمور ہائی وے پر بھی دھرنا دیا ورٹریفک کو بلاک کردیا۔

احتجاج میں جیالے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی تصویر پر پائے رکھ کر بیٹھے رہے جبکہ محترمہ بینظیر، بلاول اور آصف زرداری کی تصاویر والے بینر جیالے زمین پر رکھ کر چھوڑ گئے

مظاہرین نے احتجاج میں کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونےدیں گے اور اٹھارویں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Advertisement

مظاہرے کے بعد پیپلزپارٹی قیادت اور عہدیدران والے بینرز پریس کلب کے اطراف چھوڑ کر رفو چکرہوگئے۔

پیپلزپارٹی قیادت نے کورونا سے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور سماجی فاصلہ کے احکامات کو بھی جیالوں نے ہوا میں اڑایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر