Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں موبائل نیٹ ورکنگ مسائل، سید امین الحق کا نوٹس

Now Reading:

کراچی میں موبائل نیٹ ورکنگ مسائل، سید امین الحق کا نوٹس
موبائل نیٹ ورکنگ

کراچی میں موبائل نیٹ ورکنگ کے مسائل اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وفاقی وزیر ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق نے نوٹس لے لیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں موبائل نیٹ ورکنگ کے مسائل پر وفاقی وزیر سید امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیوں کے سربراہان سے رابطہ کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہری بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پہلے ہی پریشان ہیں جبکہ نیٹ ورکنگ مسائل نے اذیت بڑھادی لہذا کراچی میں موبائل نیٹ ورکنگ کی  فوری بحالی کیلئے اقدامات کیئے جائے۔

سید امین الحق نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے فوری طور پر متعلقہ حکام کو نیٹ ورکنگ مسائل کے حل کیلئے فعال کریں جبکہ اس طرح کی صورتحال سے مستقبل میں نمٹنے کیلئے مربوط منصوبہ بندی کی بھی ضرورت ہے

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صارفین سے مسلسل رابطوں کو یقینی بناتے ہوئے مسائل کا تدارک کیا جائے کیونکہ کسی ہنگامی حالات کی صورت میں نیٹ ورکنگ کے ایسے مسائل صورتحال کو گھمبیر کرسکتے ہیں

Advertisement

سید امین الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی وزیر سید امین الحق نے شہر میں مسلسل لوڈ شیڈنگ پر بھی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا کے الیکٹرک انتظامیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب کا شکار عوام کی اذیت سے آگاہ ہیں اور کیا ساری مصلحتوں اورانتظامی مسائل کا خمیازہ صرف عوام ہی بھگتنے کیلئے رہ گئے ہیں؟

مزید پڑھیں

کراچی میں 8 محرم کا جلوس، موبائل فون سروس معطل

کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف...

وفاقی وزیر سید امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے مسائل حل نہیں کرسکتے تو وفاق کو اپنی مجبوری سے آگاہ کردیں عوام کا امتحان نہ لیں جبکہ کے الیکٹرک کو اب اپنے ترسیلی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بنانا ہوگا۔

یاد رہے اس سے قبل کراچی میں 8 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی۔

کراچی کے علاقوں صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، کھارادار، ایم اےجناح روڈ کے اطراف مواصلاتی سگنلز بند کر دیئے گئے تھے جبکہ  پیپلز چورنگی، ریڈیو پاکستان اور اطراف کےعلاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر