
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔
اس ضمن میں این ڈی ایم اے اگلے 48 گھنٹوں میں نالہ لئی میں طغیانی کا خطرہ ہے اور اگلے 36 گھنٹوں میں دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب بھی متوقع ہے۔
دریائے جہلم کے اطراف میں رہائشیوں کو وارننگ اور تمام متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔
دوسری جانب دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر اگلے 48 گھنٹوں میں ممکنہ سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News