
سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ اور 14 اگست کی مناسبت سے قیدیوں کی 90 روز کی سزا معاف کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں کمی کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ معمولی جرائم میں سزا پانے والے قیدیوں کی سزا میں معافی کی گئی ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزا میں معافی نہیں کی گئی۔
حکم نامہ ڈکیتی اور معمولی جرائم کے قیدیوں پر لاگو ہوگا ۔ قتل ، دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث قیدی اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News