نکاسی آب بھی کے الیکٹرک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، ترجمان کے الیکٹرک
ترجمان کے الیکٹرک نور افشاں نے کہا ہے کہ نکاسی آب بھی...
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ پانی کی سطح کم ہونے کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پچھلے چند گھنٹوں میں 150 سے زائد فیڈرز پر بحالی کا کام کیا گیا ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ ویسٹ وہارف، فشریز، سائٹ، سپر ہائی وے، نارتھ کراچی کے علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی جبکہ فیڈرل بی ایریا، رضویہ سوسائٹی، پاک فضائیہ سوسائٹی اور پی ای سی ایچ ایس کے متعدد علاقوں میں بجلی بحال کر دی گئی۔
ترجمان کے الیکٹرک نے یہ بھی کہا کہ بجلی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ ڈیفنس، کلفٹن اور دیگر متاثرہ علاقوں کی نکاسی آب کے ساتھ ساتھ بحالی کا کام جاری ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نے مزید کہا کہ پاک فوج سمیت دیگر اداروں کا نکاسی آب سے متعلق اقدامات پر شکر گزار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان کے الیکٹرک نور افشاں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں 100ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک نور افشاں نے یہ بھی کہا تھا کہ نکاسی آب بھی کے الیکٹرک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
نور افشاں نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ سرجانی،گلستان جوہر اور بن قاسم میں پانی کی نکاسی نہیں ہورہی جبکہ کئی علاقوں میں پانی جمع ہے اور کہیں کہیں گھروں میں داخل ہوچکا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News