
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان کو اسلامی پاکستان بنانا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ریلوے اسٹیشن پر جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جشن آزادی کا دن اپنے قلی بھائیوں کے ساتھ منا رہا ہوں۔
اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ عام آدمی کو سننے والا کوئی نہیں ہے ، ہمارا نظام ظالمانہ ہے اور کرپٹ سیاست دان اس پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی میں قانون سازی ہو رہی ہیں جبکہ یہ حکومت عام آدمی کے لیے نہیں آئی ایم ایف کے لیے ہو رہی ہے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ لوگ کھانے تعلیم اور انصاف سے محروم ہیں جبکہ پاکستان میں ساٹھ لاکھ مزدور ہے ان میں سے 36 ہزار ہی سرکاری رجسڑڈ ہیں ۔
امیر جماعت اسلامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ،ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتوں کو موقع ملنے پر بھی کچھ حاصل نہیں ہوا، ان لوگوں نے صرف عوام کو مہنگائی ہی دی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ قوم کا حال اور مستقبل خراب کر دیا گیا ہے، اس ملک میں ایک ایسی انقلابی حکومت ہونی چاہیے جس میں غریب کی اولاد قومی و صوبائی اسمبلی کا ممبر بن جائیں۔
14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ 16 تاریخ کو پورے ملک میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں احتجاج کرے گے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔
ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، کراچی سے خیبر، مہران سے بولان، پوری قوم ہوگئی یک زبان ہوگئی ہے اور سب کے لبوں پر دل دل پاکستان کی صدائیں، پاکستان زندہ باد۔
یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News