
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر پاکستان کی جانب سے ردعمل جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد خفیظ چوہدری نے امارات اسرائیل معاہدے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے امارات اسرائیل معاہدے کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ ایک ایسی پیش رفت ہے جس کے دوررس نتائج ہوں گے۔
#Pakistan’s statement on the announcement of agreement between #UAE and #Israel to have full normalization of relations.
🔗https://t.co/HHSk5iNNuv pic.twitter.com/Gi5RdSeb7N— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 14, 2020
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں کے جائز حق خودارادیت کے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اقوام متحدہ کا امارات اور اسرائیل میں امن معاہدے کا خیر مقدم
انہوں نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے پاکستان اقوام متحدہ اور او آئی سی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
یٰاد رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطی کے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے والے کسی بھی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
یو این ترجمان کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے کل جمعرات کو تعلقات کو معمول پر لانے پر اتفاق کیا ہے۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے جمعرات کو ایک تاریخی معاہدے کا اعلان کیا، جس سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کو مکمل طور پر معمول پر کی راہ ہموار ہو گی۔ اس معاہدے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔
معاہدے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ابو ظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید النہیان نے جمعرات کے روز ٹیلیفون پر بات چیت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News