
پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ پر مبارکباد پیش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ویڈیو پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ کی آمد پر میں ایران کی جانب سے پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرمائے۔
سید محمد علی حسینی نے کہا خواہشمند ہوں کہ برادر ممالک پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوتاکہ دو عظیم اقوام کامیابی اور سلامتی سے ہمکنار ہوں۔پاک ایران دوستی زندہ آباد۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News