Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیکٹری میں آتشزدگی، کے الیکٹرک ٹیم نے آگ میں پھنسے ورکرز کو بچالیا

Now Reading:

فیکٹری میں آتشزدگی، کے الیکٹرک ٹیم نے آگ میں پھنسے ورکرز کو بچالیا
کے الیکٹرک

نارتھ کراچی صنعتی ایریا کی فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعے میں  کے الیکٹرک  کی ٹیم نے آگ میں پھنسے ورکرز کو بچالیا۔

تفصیلات کے مطابق    نارتھ کراچی صنعتی ایریا کی تولیہ فیکٹری میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے  فائربریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا تاہم کے الیکٹرک  کی ٹیم نے بروقت امدادی کارروائی کرکے آگ میں پھنسے ورکرز کو بچالیا۔

صدر نارتھ کراچی ٹریڈ ایسوسی ایشن نسیم اختر کا کہنا ہے کہ  فائربریگیڈ تاخیر سے پہنچی۔ فائربریگیڈ کے عملے کے پاس حفاظتی آلات نہیں تھے اور نہ ہی دھوویں سے بچنے کے لیے ماسک موجود تھے ۔

نسیم اختر کا کہنا تھا کہ  کے الیکٹرک کی ٹیم بروقت امدادی کارروائی نہ کرتی تو کئی قیمتیں جانیں ضائع ہونے کا خدشہ تھا۔ آگ پر قابو پانے میں تاخیر کے باعث فیکٹری کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اگر فائربریگیڈحفاظتی آلات سے لیس ہوتی تو فیکٹری کو ہونے والے 30سے40لاکھ روپے کے نقصان سے بچایا جاسکتا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر