
این اے130؛ شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی منظورکرنےکخلاف اپیل پرآراوکی ریکارڈ کےساتھ طلبی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا نا قابل تنسیخ حق اور نوشتہ دیوار ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کا یوم سیاہ پر پیغام میں کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف رہنے والے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یک جہتی کرتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہر گھر سے بھارت سے نجات کا اعلان ہو رہا ہے۔ آزادی کشمیریوں کا نا قابل تنسیخ حق اور نوشتہ دیوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں سے قابض فوج اتنی خوفزدہ ہے کہ مقبوضہ وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ، ہر جگہ ناکے اور محاصرے بھارت کے خوف کی علامات ہیں۔
صدر مسلم لیگ نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی سلب کرنے اور ان کی نسل کشی کرنے والا بھارت کس منہ سے آزادی کا دن منا رہا ہے؟
شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کو آزادی ملنے تک بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News