Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کیا پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟ مصطفیٰ کمال

Now Reading:

کراچی کیا پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟ مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کیا پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟

مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ جب کوئی وفاق سے بات کرے تو کہتے ہیں اندرونی معاملہ ہے صوبائی معاملہ ہے وفاق مداخلت نہ کرے، کراچی کیا پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟  کیا وزیر اعظم کراچی کے معاملے پر بات نہیں کرسکتے، یہ کراچی ملک کی شہ رگ ہے، پاکستان کراچی سے چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کراچی کا مینڈیٹ رکھنے والی جماعت 2013 میں عوام کو سڑکوں پر لے آتے تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا، کراچی کا نام لے کر ووٹ لینے والوں نے چوروں کے ساتھ مل کر لوٹا ہے، جنکے پاس مینڈیٹ تھا اگر وہ 2013 میں ایتھنک بنیادوں پر شہر کو چھ ڈسٹرکٹ میں تقسیم کیا گیا تھا تب آواز اٹھاتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کل کراچی پریس کلب پر بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عوام کل سہ پہر تین بجے پریس کلب آئیں،  کراچی اور سندھ کی آواز بنو اور احتجاج میں شریک ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج کے دن جو کارروائی ہوئی ہے، سندھ میں نفرت کی شمع جلائی جا رہی ہے، جسے بجھانے میں دھائی لگ جائے گی، جو اس ملک کو چلانے والے، ریاست کے ستون ہے، ان کو نوٹس لینا چاہیے، ایک دفعہ جب نفرت اپنی جگہ بنا لیتی ہے، 35  سال لسانی سیاست میں پورا سندھ جلا ہے۔

Advertisement

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت سندھ کو نفرت کی سیاست میں دھکیلنا چاہتی ہے، کراچی میٹروپولیٹن سٹی ہے، لاکھوں کی تعداد میں سندھی، بلوچ، کشمیری اور بڑی تعداد میں مہاجر رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایم انور نے خود تسلیم کیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھوں سے راء سے پیسے لے کر الطاف حسین تک پہنچائے، راء نے گزشتہ 25 سالوں میں شہر میں وہ آگ لگائی ہے، راء نے کراچی کو مقبوضہ کراچی کہلوایا، کراچی میں ایک ایک دن میں 25،25 لوگ مرا کرتے تھے، پی ایس پی نے سب کو جوڑا ہے، کراچی کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کنٹرول کرنا چاہ رہا ہے، آج جو پیپلز پارٹی نے کراچی کے علاقے کے کیماڑی کو ساتھیوں ضلع کا اعلان کیا ہے، ہم اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں، پی ایس پی یہ نہیں ہونے دے گی، ہم ہر راستہ اختیار کریں گے، ہم ہر دروازہ کھٹ کھائیں گے۔ ہم نے کبھی سندھ کے ٹکڑے کرنے کی کبھی بات نہیں کی،  یہ سندھ کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے کراچی کو کیپچر کرنا چاہ رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے گزشتہ پینتیس سالوں میں نسلیں تباہ ہوتے دیکھی ہیں، اج کوئی کٹی پہاڑی اور لیاری میں فائرنگ نہیں ہورہی، کسی مہاجر کو آج نہیں مارا جارہا،  پیپلزپارٹی کے کیماڑی ضلع کا فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر