کراچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے انجینئرز نے شاہراہ فیصل پر سی او ڈی انڈر پاس بحال کر دیا جبکہ کے پی ٹی انڈر پاس سے نکاسی آب کا کام جاری ہے۔
اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیئے زیر آب آئے مختلف مقامات سے پانی نکالنے کا کام بھی تاحال جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیلاب سے بری طرح متاثرہ علاقوں میں موبائل ٹیموں کے ذریعے راشن سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلاقت عامہ کے مطابق شہر میں پانی میں پھنسی گاڑیاں ہٹا کر ٹریفک بحال رکھنے کے لیئے فوج کی ریکوری وہیکلز مختلف مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے آگاہ کیا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر قائم کیئے گئے 56 میڈیکل اور 32 ریلیف کیمپوں میں متاثرین کی مدد جاری رکھی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
