پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت دوبارہ گنتی کرا سکتی تھی تاہم ایکسپوز ہونے کے ڈر سے گنتی نہیں کرائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈرز چیمبر میں بلاول بھٹو زرداری، شہباد شریف، مولانا اسعدالرحمان سمیت دیگر راہنماؤں کی پریس کانفرنس ہوئی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ہے آج پاکستان کی جمہوری تاریخ ہر بڑا حملہ کیا گیا ہے ہمارا حق تھا کہ ایوان میں اپنا موقف بیان کرتے لیکن ہمیں روک دیا گیا تھا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ اسپیکر کو قائد حزب اختلاف کو روکنے کا حق نہیں ہے، اس ضمن میں انہوں نے بتایا کہ ہم کل جماعتی کانفرنس میں اس حوالے سے سنجیدہ بات چیت کریں گے کیونکہ اسپیکر کے پاس اجازت نہیں کہ وہ قائد حزب اختلاف کو روکتی لیکن اب سخت فیصلے کرنا ہوں گے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن تو نیب اور مختلف اداروں کے ذریعے پہلے ہی انتقام کا نشانہ بن رہی ہے لیکن سوچیں کاروباری افراد کا کیا ہوگا؟
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا انسداد منی لانڈرنگ بل کی منظوری پر ردعمل میں کہا ہے کہ بل میں گرفتاری کے قانون کو تبدیل کردیا ہے جس کا مطلب ہے کہ صرف الزام پر پولیس کو وارنٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اور گرفتار کرلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
