Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 72ویں یوم وفات

Now Reading:

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 72ویں یوم وفات
قائداعظم

قائداعظم کا 148یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 72ویں یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 72ویں برسی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقریبات وسیمینارز، کانفرنسز اور دیگر پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

یوم قائد اعظم کے موقع پر کراچی سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوںگی جن میں ان کی خدمات پرروشنی ڈالی جائے گی۔

یاد رہے قائد اعظم محمد علی جناح ایک عہد کا نام ہے، قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا۔

محمد علی جناح نے اپنی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز 1906 میں انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت سے کیا تاہم انیس سو تیرہ میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرلی، آپ نے خود مختار ہندوستان میں مسلمانوں کے سیاسی حقوق کے تحفظ کی خاطر مشہور چودہ نکات پیش کیے۔

Advertisement

قائد اعظم کی قیادت میں برِصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔

قائد اعظم کی قیادت میں مسلمانوں نے الگ ملک کےلئے جدوجہد کی لیکن قیام پاکستان کے صرف ایک سال بعد وہ اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر