Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ترین نے ایف آئی اے طلبی کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا

Now Reading:

علی ترین نے ایف آئی اے طلبی کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا

جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے ایف آئی اے طلبی کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق   جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی خان ترین نے ایف آئی اے میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ  میں آج تک کسی بھی طرح سے جے ڈی ڈبلیوشوگر ملز، ڈیہركی شوگر ملز اور فاروقی پلپ ملز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز یا ملز ایڈمنسٹریشن کا حصہ نہیں رہا۔

علی ترین نے جواب میں کہا کہ میری حیثیت جے ڈی ڈبلیومیں صرف ایک شیئر ہولڈر کی ہے،لہذا انتظامی معاملات میں میرے عمل دخل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ان کمپنیز کے مابین ہونے والے کاروباری فیصلوں کے متعلق مجھ سے پوچھ گچھ کرنا مکمل طور پر غیر منطقی بات ہے۔ زراعت کے شعبہ میں کیش ٹرانزیکشنز معمول کا حصہ ہیں۔

علی ترین نے کہا کہ  بطور سی ای او علی ترین فارمز اور جے کے ڈیریز  ،میں یہ بات مکمل یقین سے کہتا ہوں کہ دونوں کمپنیز کارپوریٹ گورننس کے بہترین معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے کیش ڈپازٹس اور دیگر ٹرانزیکشنز کے لیے تمام تر کاروباری قوانین کی پاسداری یقینی بناتی ہیں ۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  مجھ سے پوچھے گئے سوالات میں جن ٹرانزیکشنز کو بنیاد بنایا گیا ہے وہ ٹرانزیکشنز کاروبار کی دنیا میں معمول کا حصہ ہیں ۔  میری معلومات کے مطابق ان ٹرانزیکشنز سے کوئی بھی ڈائریکٹر /شیئر ہولڈر/اسٹیک ہولڈر بلواسطہ یا بلا واسطہ متاثر نہیں ہوا۔

علی ترین نے کہا کہ میرے خاندان  جے ڈی ڈبلیو اور دیگر بزنسز کے خلاف جاری انکوائری فوری طور پر ختم کی  جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر