Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم ہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتی ہے، آفتاب صدیقی

Now Reading:

پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم ہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتی ہے، آفتاب صدیقی

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم ہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے یوم دفاع پاکستان پر پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کے سنہری باب میں شامل ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ دھرتی کی حفاظت کرنے والے ہم شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

آفتاب صدیقی نے یہ بھی کہا کہ آج کے دن پاک فوج نے اپنی بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹائی، اس ملک کی بنیادوں میں شہدا کا لہو شامل ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر یہ بات جان چکے ہیں کہ پاکستان سے ٹکر لینا آسان نہیں ہے کیونکہ پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم ہر قسم کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ آج پوری قوم یوم دفاع پاکستان ملی اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

یوم دفاع کی مناسبت سے علی الصبح وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ مساجد میں فوج کے شہدا کیلئے قرآن خوانی اور ملکی استحکام کیلئے دعائیں کی گئیں جب کہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی عبقادت گاہوں میں بھی دعائیہ تقریبات ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ روانہ
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
افغان طالبان کا بلا اشتعال حملہ؛ پاک فوج کا بھرپور جواب، 200 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 23 جوان شہید
مزید اشتعال انگیزی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی، انتہائی سخت جواب دیا جائیگا، وزارت خارجہ کی وارننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر