
گجرنالے کے اطراف غيرقانونی تعميرات کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ضلع وسطی ميں گرينڈ آپريشن شروع کردياگيا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد گجرنالے کے اطراف غيرقانونی تعميرات کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ضلع وسطی ميں گرينڈ آپريشن شروع کردياگيا ہے۔
نالہ اسٹاپ زيرو پوائنٹ سے لے کر کيفے پيالہ اورلياقت آباد تک کمرشل تجاوزات کے خلاف ايکشن کيا گيا۔
ضلع وسطی میں بیک وقت تین مقامات پرآپریشن کیا جارہا ہے۔
نالہ اسٹاپ، نیوکراچی سےگجرنالےاورگجرنالےسےضیاءالدین اسپتال تک آپریشن کیا جائے گا۔ پہلےمرحلےمیں نالوں پرقائم باڑوں،دکانوں اوردیگرتجاوزات کوگرایا جائے گا۔
دوسری جانب گجر نالے کے اطراف کے مکینوں نے حکومت سے متبادل جگہ کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے شکوہ کيا کہ حکومت انہیں بے گھر کرنے کے بعد پلٹ کر پوچھے گی بھی نہيں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News