ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی
بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر...
کنٹرول لائن پر فائرنگ؛ بھارتی ناظم الامور دفترخارجہ طلب
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کہ بھارتی فورسز نے خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول ( ایل اوسی) بیڈوری سیکٹر پر اشتعال فائرنگ کی جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے حوالدار لیاقت شہید ہوگئے۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھی بروقت جوابی کارروائی کر کے جواب دیا گیا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے رکھ چکری سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک معمر خاتون زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان آئی ایس پی آر نے مزید کہا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کی فائرنگ کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News