سندھ کابینہ نے کیماڑی کو ضلع بنانے کی منظوری دے دی
سندھ کابینہ نے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی...
کراچی میں نئے ضلع کے قیام کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کیماڑی ضلع کے قیام کے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سائٹ ایریا،کیماڑی ،ماری پور اور بلدیہ ٹاؤن پرمشتمل ہوگا۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ کابینہ کی جانب سے کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دے دی گئی تھی۔
سندھ کابینہ کے مطابق کراچی کے نئے ضلع میں کیماڑی ضلع میں سائٹ، بلدیہ، بندرگاہ اور ماڑی پور کے علاقے شامل کئے جانے تھے۔
اس سے قبل کراچی کے چھ اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، ملیر اور ضلع کورنگی تھے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News