دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سے مسلسل انکاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سوال،اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایجنڈے پر دیرینہ ایجنڈا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سوال اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر اس لیے موجود ہے کہ بھارت نے جموں و کشمیر تنازع پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت سے مسلسل انکاری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سوال،اقوام متحدہ سلامتی کونسل ایجنڈے پر اس وقت تک رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوا متحدہ کے تحت شفاف اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے نتیجے مین ان کا حق نہیں مل جاتا۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اس غیر جانبدارانہ و شفاف حق استصواب رائے کی ضمانت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
