
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں پاکستان کی 70فیصد گیس پیدا ہوتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب نے برگد کے درختوں اور کلفٹن پارک کی بحالی سے متعلق تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کراچی میں گیس کا بحران ہے اور وفاق کو کراچی میں گیس کا مسئلہ حل کرنا چاہیے۔
اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ بحران کو ختم کرنے کے بجائے کہا جارہا ہے کہ سردیوں میں مزید لوڈشیڈنگ ہوگی۔
مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے مسائل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ گیس کی کمی کے ساتھ کراچی کو اس کے حصے کا پانی نہیں مل رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن کا کام سندھ حکومت پر تنقید کرنا ہے اور کچھ لوگ سندھ کی تقسیم کی بات کررہے ہیں لیکن مسائل کے حل کی جانب کوئی نہیں دیکھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News