Advertisement
Advertisement
Advertisement

تین سال بعد ملک میں گیس کی قلت ہوجائے گی، وفاقی وزراء

Now Reading:

تین سال بعد ملک میں گیس کی قلت ہوجائے گی، وفاقی وزراء
گیس

وفاقی وزراء نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین سے چار سال میں ملک میں  گیس کی قلت ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب  اور معاون خصوصی ندیم بابر  کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ  مشترکہ موقف تھا کہ اگر ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو نوبت گیس کی لوڈشیڈنگ تک پہنچ جائے گی۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ  چند سال بعد گیس پیدا کرنے والے صوبوں میں گیس کی قلت ہوجائے گی ۔

معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ  مقامی پیداوار اور طلب سے ظاہر ہورہا کہ سندھ میں ڈیڑھ سال بعد گیس کی قلت ہوجائے گی  جبکہ  خیبر پختونخوا میں ڈھائی سال میں گیس کی قلت شروع ہوجائے گی ۔

ندیم بابر کا مزید کہنا تھا کہ  بلوچستان  میں بھی تین سے چار سال بعد گیس کی قلت ہوجائے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  اب گیس کامعاملہ صرف قانونی نہیں رہا ۔ تین سال بعد تمام صوبوں میں گیس کی قلت ہونا شروع ہوجائے گی ۔ اگر انتظامات نہ کیے گئے تو لوڈیشڈنگ کرنا پڑے گی ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام صوبوں میں ایل این جی کا نظام موجود نہیں ہے ۔ ہمیں صورتحال کو دیکھ کر ابھی سے فیصلے کرنا ہوں گے۔

ندیم بابر کا کہنا  تھا کہ  مقامی گیس کی تلاش کے لیے بیس نئے بلاکس کی نیلامی کرنے جارہے ہیں ۔تیل و گیس کی تلاش کے اقدامات کے چار پانچ سال بعد اثرات آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2022 میں سوئی سدرن میں ساڑھے چار سو ایم ایم سی ایف ڈی کی قلت ہوجائے گی ۔

معاون خصوصی نے کہا کہ  اب قانونی جنگ کا وقت گزر چکا ہے ۔45 فیصد سے کم صلاحیت والے کیپٹو پاور پلانٹس کو بند کردیں گے۔ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی میں ترجیح دی جائے گی ۔

ندیم بابر نے کہا کہ آئندہ سرما میں زیادہ سے زیادہ ایل این جی منگوانے کا بندوبست کرلیا ہے۔موسم سرما کے لیے لوڈمنیجمنٹ پلان  بھی تیار کیا جاچکا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر