Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلوے انقلاب کی جانب گامزن ہے، شیخ رشید

Now Reading:

پاکستان ریلوے انقلاب کی جانب گامزن ہے، شیخ رشید

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے انقلاب کی جانب گامزن ہے۔

کراچی میں ریلوے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا  تھا کہ   کے سی آر کی وجہ سے کراچی آیا ہوں اور اب ہر 15 دن بعد کراچی آیا کروں گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ  پاکستان ریلوے انقلاب کی جانب گامزن ہے۔6.8 بلین کا ٹینڈر بہت جلد آ جائے گا  جس میں سے 10 بلین کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر )کے لیے رکھے ہیں۔1.8 ارب روپے جاری ہو چکے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ   سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جتنی جلد کے سی آر بحال ہوسکتی ہے ،کی جائے گی۔کے سی آر منصوبے کی بحالی کے لیے سندھ حکومت تعاون کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے عملے کی ملی بھگت کے بغیر تجاوزات قائم نہیں ہو سکتیں ،  کچھ عملہ آج معطل کیا ہے ۔

Advertisement

وزیر ریلوے نے کہا کہ تجاوزات کے حوالے سے برٹش دور کا نقشہ جاری کریں گے ۔ تمام تجاوزات کا خاتمہ ہوگا، ریلوے ٹریک پر مزید کوئی تجاوزات نہیں ہونے دیں گے۔ غیر قانونی کنیکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ  4 مہینے ٹریڈ ٹرین نہیں چلی  جس کی وجہ سے پاکستان ریلوے میں معاشی بحران ہے۔پینشن والوں کو جلد ادائیگی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان ریلوے میں نیا سگنل سسٹم آ رہا ہے۔ نئی کوچز  بھی بنا رہے ہیں، 6 ٹرین پرائیویٹ پارٹی کو دے دی  ہیں۔17 ٹرین کے مزید ٹینڈر کرنے جا رہا ہوں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ  میں مراد علی شاہ کے ساتھ مل کر کراچی سرکلر ریلوے ٹرین چلاؤں  گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ  ایم ایل ون کے لے مزید ڈیڑھ لاکھ بھرتیاں کریں گے۔90 فیصد ملازمت پاکستانیوں کی ہوگی اور 10فیصد چینی ہوں گے۔ پیسے چینیوں نے دینے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم
گندم بحران سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
گورنر پنجاب سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
مریم نواز سے کورین سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر