موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت
لاہورموٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعے میں کھوجیوں کی نشاندہی اور...
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نےسی سی پی او لاہور کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی شرمناک ہے اوراس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
موٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہای شرمناک ھے اورجتنی بھی مزمت کی جائے کم ھے۔اس واقعہ پر IG پنجاب سے بات کر کے رپورٹ طلب کی اور مجرموں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ھدایت کی۔ I.G کو بتایا کہ CCPO لاھور کا بیان انتہائ غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ھے
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) September 11, 2020
اسد قیصر نے مزید کہا کہ واقعے سے متعلق سی سی پی او لاہور کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ پر آئی جی پنجاب سے بات کر کے رپورٹ طلب کی ہے اور مجرموں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کی رات کولاہورکےعلاقے گجرپورہ میں موٹروے پرخاتون کواجتماعی زیادتی کانشانہ بنانےکاواقعہ پیش آیا تھا ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News