
یوم دفاع کے موقع پر ایران میں پاکستانی سفارت خانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر ایران میں پاکستانی سفارت خانے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب میں ایرانی مسلح افواج کے سربراہ بین الاقوامی امور و دفاعی سفارت کاری جنرل غدیر نظامی نے خصوصی شرکت کی ۔
تقریب سے پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی و دیگر حکام نے خطاب کیا جس میں 6 ستمبر کو رات کی تاریکی میں دشمن کے حملے پر اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کر کے اسے ناکام بنانے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
The Embassy of Pakistan in Tehran celebrated the Martyrs and Defence Day of Pakistan. Head of International Affairs and Defence Diplomacy of Iranian Armed Forces, General Ghadir Nezami, was invited as the Guest of Honor. pic.twitter.com/CHS7tjXOzR
Advertisement— Pakistan in Tehran (@pakistanintehr1) September 7, 2020
اس موقع پر تقریب میں خصوصی طور پر 1965 کی جنگ پر بنائی گئی دستاویزی ویڈیو بھی دکھائی گئی ۔
ایران میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی جبکہ دیگر ممالک کے سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News