
کے الیکٹرک کے معاملے پر نیپرا کی سماعت مکمل ہوگئی ہے جس کے متعلق نیپرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مزید سماعت نہیں ہوگی اب فیصلہ جاری ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک کے معالے پر نیپرا کی جانب سے سماعت آج ہوئی ہے جس شہری کے الیکٹر ک کے خلاف پھٹ پڑے جبکہ سیاسی رہنماوں کی جانب سے بھی کے الیکٹرک کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا ہے۔
سماعت کے دوران کراچی کے شہریوں کی جانب سے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے اور دیگر کمپنیوں کو بھی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سماعت کے بعد بیان میں ترجمان نیپرا نے واضح کیا ہے کہ مزید سماعت نہیں ہوگی، اب فیصلہ جاری ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News