
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کورونا وائرس صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک بھی موت نہیں ہوئی ہے لیکن اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 2422 ہوچکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9738 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس میں 230 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تاحال صوبے بھر میں 10 لاکھ 36 ہزار 313 نمونے ٹیسٹ ہوچکے ہیں اور اب تک اب تک صوبے بھر میں1 لاکھ 30 ہزار 483 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
مراد علی نے بتایا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں2152مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد صحتیان ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 164 ہوچکی ہے۔
اس وقت 1897 مریض کورونا کے باعث زیرعلاج ہیں جس میں سے 1578 گھروں میں اور6 آئسولیشن مراکز پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News