
گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے سندھ میں بارش متاثرین میں ایک لاکھ راشن بیگز تقسیم کرنے اور آسان شرائط پر قرضے دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے دورہ کراچی میں گورنرسندھ سے ملاقات کی اوردعوت اسلامی کے مرکزفیضان مدینہ کا بھی دورہ کیا۔
ملاقات میں صوبے میں بارشوں سے تباہی ،متاثرین کی امداد اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ کراچی میں نیوز کانفرنس کے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ سندھ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 2 روزہ دورےپر آئے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بارشوں سے نقصانات کا تخمینہ لگا کر رقم دی جائے گی،متاثرین کو راشن بھی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں سندھ کے غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ان سے مکمل تعاون کریں گے۔
گورنر پنجاب نے دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ کا بھی دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات دیکھے۔ انہوں نے دعوت اسلامی کے فلاحی کاموں اور دین اسلام کے لیے خدمات کو سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News