Advertisement
Advertisement
Advertisement

فوج کا سیاسی و انتخابی معاملات سے کوئی تعلق نہیں

Now Reading:

فوج کا سیاسی و انتخابی معاملات سے کوئی تعلق نہیں

سیاسی و انتخابی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے اس لئے فوج آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی پارلیمانی رہنماﺅں سے ملاقات ہوئی جس میں گلگت بلتستان سے متعلق اور قومی سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عسکری قیادت کی جانب سے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے فوج کو سیاست سے دور رکھنے پر زور دیا گیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا کہ آئین کے مطابق فوج نے ہمیشہ سول انتظامیہ کی مدد کی ہے اور کرتی رہے گی۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے انتظامی امور پر بھی بات ہوئی پارلیمانی رہنماﺅں پر واضح کیا گیا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانا ہے یا اور درجہ دینا ہے اس کا فیصلہ بھی سیاسی جماعتوں نے ہی کرنا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہالیکشن کمیشن ،انتخابی عمل یا نیب میں اصلاحات لانا عسکری قیادت کا کام نہیں یہ بھی پارلیمٹ اور سیاسی رہنماﺅں کا ہی کام ہے اور ان معاملات سے فوج کا کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Advertisement

اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ملک میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے قومی ایکشن پلان پر تیز تر اور موثر عملدرآمد ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر ایکشن پلان کے مقاصد حاصل نہیں کئے جا سکتے۔

ملاقات میں حال ہی میں پیش آنے والے فرقہ واریت کے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا گیا اور مذہبی آہنگی کو یقینی بنانے کے لئے زور دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر