Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹر وے پر خاتون کی بے حرمتی، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی مذمت

Now Reading:

موٹر وے پر خاتون کی بے حرمتی، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی مذمت
Pakistan was is the White list of FATF at the time PMLN

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی موٹر وے پر خاتون کی بے حرمتی کی مذمت اور افسوس کا اظہار کہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے موٹر وے پر خاتون کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ایک عزت دار بیٹی اور اس کے جگرگوشوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کرگئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبرو کا تقاضا ہے کہ مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت ترین سزا پائیں، اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہوگئی ہے۔

محمد نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ موٹر وے پر خاتون کی بے حرمتی دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے مزید کہا کہ انصاف ہونے تک پورا نظام حکومت معصوم بچوں اور بے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا۔

Advertisement

واضح رہےکہ لاہور کے علاقے گجر پورہ میں یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا ، جس میں ایک عورت اپنے بچوں کے ہمراہ  گجرانوالہ سے لاہور جارہی تھی، راستے میں گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے انہیں سڑک کنارے رکنا پڑا۔

مزید پڑھیں

موٹر وے پر خاتون سے زیادتی ، وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں دن دیہاڑے سڑک کے کنارے پر...

اتنے میں ہی دو نامعلوم افراد آئےانہوں نے گاڑی کا شیشہ توڑ کر عورت اور ان کے بچوں کو باہر نکالا اور سڑک کے اطراف میں بنے کھیتوں میں گھسیٹ کر لے گئے ۔

نامعلوم افراد نے پہلے عورت سے نقدی،زیور ، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈز چھینے اس کے بعد اس عورت کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

اجتماعی زیادتی اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت متاثرہ خاتون کے رشتے دار کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کے بعد پولیس نے لاہور میں نصب سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر