Synopsis
وزیراعلی بلوچستان کا صوبے کی ترقی پر ٹوئٹ پیغام
بلوچستان کے سرد علاقوں میں گیس کے نرخوں میں کمی پر سوئی گیس کے معاہدے کی توسیع پر اتفاق کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں بہت سے امور طے پائے ہیں۔
اپنے پیغام میں جام کمال خان نے کہا ہے کہ تیل و گیس کے ذخائر میں صوبے کے حصے، بلوچستان میں نئی ریفائنری کے قیام اور ایل پی جی ائیرمکس فراہمی سمیت اہم منصوبے جلد پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔
Development is key to any Nation's progress.. So that the roads, infrastructure, facilities and rest improve peoples livelihood.Timely, accountable and quality work is the aim and our target.
AdvertisementAssurity and cooperation from Asad Omer on federal work is very encouraging pic.twitter.com/umIz6TIHxa
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) September 19, 2020
انہوں نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے کسی بھی قوم کی خوشحالی کا اہم جز ہیں وفاق کی جانب سے صوبے میں سڑکوں، انفراسٹرکچر سمیت دیگر اہم منصوبوں کی تکمیل سے لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے قوم کی خوشحالی کا اہم جز ہیں اور سڑکوں، انفراسٹرکچر سمیت دیگر منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بروقت شفاف انداز اور معیاری کام کرنا ہمارا عزم اور مقصد ہے اور اس ضمن میں وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے یقین دہانی اور تعاون حوصلہ افزاء ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
