Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں مکمل حصہ لے گی، سراج الحق

Now Reading:

جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں مکمل حصہ لے گی، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں مکمل حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مافیا ہے جس نے 22 کروڑ عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

اپنے بیان میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں کرپشن ہے جبکہ اس ملک کی عدالتوں میں قرآن کا نظام نہیں ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ باطل نظام میں کسی کی عزت محفوظ نہیں ہے، خاتون بچوں کے ساتھ جا رہی تھی اس کی عصمت دری کی گئی جبکہ 5 سالہ بچی مروا کو جلا دیا گیا زیادتی کی گئی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اس ملک کے ایوانوں میں وہ لوگ برا جمان ہیں جن کو اسلام، نظریہ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ صرف پلاٹوں میں پراپرٹی، شوگر ملوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی کو ضرورت ہوتی ہے پیپلز پارٹی ساتھ دیتی ہے جبکہ مسلم لیگ ن والے چاہتے ہیں ان کے کیس ختم ہو جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایک ہی اپوزیشن جماعت ہے وہ ہے جماعت اسلامی جبکہ ہم اسٹیٹس کو مقابلے متبادل نظام رکھتے ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ کشمیر پر انڈیا نے قبضہ کیا ہوا ہے، پہلے قبضہ تھا اب مقبوضہ کشمیر کی ریاست کو انڈیا کا حصہ بنایا، گزشتہ دن اعدادو شمار کے مطابق 12 لاکھ سے زائد ہندوؤں مقبوضہ کشمیر آئے ان کو ڈومی سائل دئے گئے ہیں، کشمیر میں مسلم اکثریت اقلیت میں تبدیل ہو رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ابھی استعفوں کے معاملے میں ہمارے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، جماعت اسلامی بلدیاتی الیکشن میں مکمل حصہ لے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر