اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات و سازگار ماحول فراہم کرنے کی خواہاں ہے کیونکہ ہماری معیشت مین کلیدی کردار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ہے۔
ایک نجی تعمیراتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات و سازگار ماحول فراہم کرنے کی خواہاں ہے۔
اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری معیشت میں کلیدی کردار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا ہے اور م امارات کی ترقی میں ہاتھ بٹانے والے ہزاروں پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
دوسری جانب تقریب سے خطاب میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم الزعابی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امارات کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں یہ وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای میں مقیم دس لاکھ سے زاید پاکستانیوں نے اس کی تعمیر و جدت میں اہم کردار ادا کیا پاکستان کے پاس پوٹینشل، مواقع اور سرمایہ کاری کے لیے افراد موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
