
سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کی جانب سے اسلامی تعاون تنظیم کے مشن سربراہان سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کے مطابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود نے او آئی سی کے مشن سربراہان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پائمالیوں پر بریفنگ دی گئی۔
FS Sohail Mahmood briefed @OIC_OCI HOMs on human rights violations in IIOJK as inhuman military siege & comm blackout continue.
Thanking OIC members for steadfast support,FS underlined imp of continued solidarity until full realization of Kashmiris’ right to self-determination. pic.twitter.com/XCE343sy1J
Advertisement— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 9, 2020
بریفنگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ بھارت کے غیر انسانی فوجی محاصرے اور ذرائع ابلاغ کے بلیک آوٹ کو بھی اجاگر کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ نے او آئی سی کے رکن ممالک کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ نے کشمیریوں کو ان کے حق استصواب رائے کی شناخت تک مسلسل اظہار یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کیا اور او آئی سی اراکین کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر غیر متزلزل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News