سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں، اس ضمن میں سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے نئی ایس او پیز 2 ستمبر 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گی جبکہ ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہوگا۔
سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئے ہدایت نامہ میں سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درامد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ تمام ائیر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو صرف روانگی لاونج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا اور پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔
حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ فضائی میزبان پی پی ای کٹس سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے اور دوران پرواز مسافروں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کو باقاعدہ پیکنگ اور اختیاط کو مدنظر رکھیں۔
بتایا گیا ہے کہ دوران پرواز طیارے کے واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں گے جبکہ پرواز میں سوار تمام مسافروں کے موبائیل نمبرز اور ڈیٹا نوٹ کیا جائے۔
نوٹیفکیشن میں احکامات دیئے گئے ہیں کہ پرواز کے بعد پی پی ای کٹس سمیت تمام سامان کو ہدایت کے مطابق ضائع کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
