پارکوں میں شادی کی تقریبات کے معاملے پر حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر میاں حماد اظہر سے وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹیکس سے متعلقہ امور اور اتھارٹی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وائس چیئرمین پی ایچ اے نے شادی کے لیے پارکوں کی بکنگ پر عائد ٹیکس کو ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد کم وسائل والے افراد کو ریلیف پہنچانا ہے۔
وفاقی وزیر میاں حماد اظہر نے عائد ٹیکس کو آئندہ مالی سال ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومتی اقدامات کے ثمرات جلد عوام تک منتقل ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
