
پی آئی اے کی جانب سے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے انشورنس کی رقم 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے مقرر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایرمارشل ارشد ملک نے بڑا اعلان کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے فی کس ملیں گے جبکہ انشورنس کی رقم حاصل کرنے کے لیے لواحقین کو قانونی دستاویزات مکمل کرنا ہوں گی۔
اس ضمن میں ائیرلائن کے سربراہ کہتے ہیں صرف 3 لواحقین نے دستاویزات جمع کرائی ہیں، دوسرے بھی جلد جمع کرائیں تاکہ انہیں انشورنس کی رقم مل سکے۔
یاد رہے کہ انشورنس کمپنی نے متاثرہ گھروں کا سروے بھی مکمل کرلیا ہے رپورٹ آنے کے بعد معاوضہ دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News