
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کا بڑا تقاضا پورا کردیا ہے جس کے بعد انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی ہے جس کے بعد انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔
اس ضمن میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے بھی صدر کے دستخطوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نیا قانون فوری نافذ العمل ہونے کے بعد سے اب منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور اداروں کو سخت سزائیں ہونگی، قومی ادارے مل کر دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اٹھائیں گے۔
صدر عارف علوی کے دستخط کے بعد انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے جس سے پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News