Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورنگی میں منہدم ہونے والی عمارت نے 4 زندگیاں نگل لیں

Now Reading:

کورنگی میں منہدم ہونے والی عمارت نے 4 زندگیاں نگل لیں
کورنگی

کراچی کے علاقے کورنگی میں منہدم ہونے والی عمارت نے 4 زندگیاں نگل لیں ار 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت کرنے کی رپورٹ وزیراعلی سندھ کو پیش کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عمارت کے گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 7 افراد زخمنی حالت میں جناح اسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔

کمشنر کراچی افتخار شلوانی کی جانب سے وزیراعلیٰ کو پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں80 گز کے پلاٹ پر تین منزلہ عمارت تعمیرکی گئی جبکہ عمارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی منظوری کے بغیر بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

کورنگی میں عمارت منہدم، سندھ رینجرز مدد کیلئے پہنچ گئی

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب عمارت منہدم ہونے پر سندھ...

اس ضمن میں مرادعلی شاہ کی جانب سے دیگر مخدوش عمارتیں فوری خالی کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ گذشتہ روز کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں عمارت گرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا تھا۔

جانی نقصان پر وزیراعلیٰ سندھ کا گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایسی تمام عمارتیں یہ بوسیدہ ہیں یا کمزور ہیں انکی شناخت کی جائے۔

کراچی کے علاقے  کورنگی کراسنگ کے قریب واقع اللہ والا ٹاؤن میں 5 منزلہ رہائشی عمارت منہدم ہوئی تھی جس میں خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد افراد کے ملبے تلے  دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

گرنے والی عمارت میں  کباڑ کی دکان تھی جس میں  چھ سے آٹھ ملازمین موجود تھے۔رہائشی عمارت میں دس  سے زائد خاندان رہائش پذیر تھے۔

عمارت ڈھائی سال پہلے تعمیر ہوئی تھی۔یہ عمارت 80 گز پر تعمیر ہوئی ہے۔ قانون طور پر 80 گز پر صرف ون پلس ٹو بنانے کی اجازت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر