
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی جانب سے سی سی پی او لاہور سے لاہور موٹروے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چئیرمین رحمان ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں سی سی پی او لاہور سے لاہور موٹروے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی سینیٹر کلثوم کی جانب سے سی سی پی او لاہور کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی سی پی او کو ایسی بات نہیں کرنی چائیے تھی۔
سینیٹر کلثوم نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران خاتون کو ایسے ایسے سوالات پولیس کی جانب سے بھیجے گئے ہیں جو یہاں بیان نہیں کئے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب سینٹ کمیٹی برائے داخلہ کے چئیرمین رحمان ملک کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو 21 ستمبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News