Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان نیب میں طلب کرلیئے گئے

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان نیب میں طلب کرلیئے گئے
مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے طلب کرلیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو یکم اکتوبر کو نیب خیبر پختونخوا سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، اس ضمن میں نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی نیب طلبی کے حوالے سے نوٹس میں نیب حکام کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب پر مالی بدعنوانیوں کے الزامات ہیں۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان سے کہا گیا ہے کہ وہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ثبوت دیں۔

نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے پیش نہ ہونے پر نیب قانون کے تحت کاروائی ہوگی۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں ہوئی تھی جس میں مولانا فضل الرحمان بھی شریک ہوئے تھے۔

اے پی سی میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور حکومت کیخلاف مرحلہ وار تحریک شروع کرنا کا اعلان کیا گیا تھا۔

اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر نیب کے ذریعے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر