چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ میں لوور جوڈیشری کا کردار انتہائی اہم ہے اس لئے ججز تمام پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس طرح فیصلے صادر کریں جو اپر عدالت میں چیلنج نہ ہوسکیں۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہری کی تعزائین و آرائش کی افتتاحی اور وکلاء میں کتب تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کوشش کریں کہ کیس کو خود سے آگے جانے نہ دیںلوگ ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں انھیں چایئے کہ وہ تمام پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیصلے صادر کریں جنھیں کسی بھی میں عدالت چیلنج نہ کیا جاسکے۔
چیف جسٹس آف سپریم کورٹ نے بلوچستان کے نوجوان وکلاءکی تربیت اور قانونی علم کے اصول کےلئے اسلام آباد جوڈیشری سے متعلق مسئلے پر تمام متعلقہ اداروں سے بات کرونگا۔
دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی بہتر ی اور بروقت انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے بلوچستان میں عدلیہ مشکل حالات کے باوجود انصاف فراہم کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
