
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
عدالت نے نواز شریف کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری 22 ستمبر کو حاضری کے لیے جاری کیے ہیں۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا ئی گئی تھی۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کو ڈاکٹروں نےسفرکرنے سے سختی سے منع کیا ہے۔ نوازشریف کو اپنی عمر، پیچیدہ بیماریوں اور کورونا کی وجہ سے عام آدمی سے زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے نواز شریف کو علاج کے لیے لندن میں ہی رہنے کا کہا ہے اور ساتھ ہی کورونا سے بچاؤ کے لیے ہجوم والے مقامات سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News