Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں تبدیلی کے لیے طلبہ کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، سینیٹر سراج الحق

Now Reading:

ملک میں تبدیلی کے لیے طلبہ کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا، سینیٹر سراج الحق

سینیٹر سراج الحق، امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کے لیے طلبہ اور نوجوانوں کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سینیٹر سراج الحق نے ملک میں طلبا اور نوجوانوں کے حوالے سے بات کی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار 26 ماہ میں اعلانات اور وعدوں پروعدے کر رہی ہے مگر عملی اقدامات کے لیے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خود کو جمہوری کہلانے والی حکومتوں نے بھی اپنے کئے جانے والے وعدوں کے باوجود طلبہ یونینز بحال نہیں کیں ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنے والے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کے لیے طلبہ یونینز کی بحالی از حد ضروری ہے جس پر ان کیجانب سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت طلبہ یونینز بحال کرے۔

Advertisement

سینیٹر کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کرنے والوں نے ایک سو لوگوں کو بھی روزگار نہیں دیا ہے اور اس کے علاوہ حکومت نے تعلیم کو اتنا مہنگا کردیا ہے کہ غریب طالبعلموں کے لیے اپنی تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے

سراج الحق نے مزید کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ ہی طلبہ کی نظریاتی تنظیم ہے کیونکہ جمعیت ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں طلبہ کی رہنمائی کررہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر