گیس صارفین ہو جائیں تیار، موسم سرما میں ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا شدید خدشہ بڑھنے لگا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو بھی گیس کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا ۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کو گیس صرف کھانا بنانے کے لیے فراہم کی جائے گی ۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گیس کی ڈیمانڈ اور سپلائی میں فرق 500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ سکتا ہے ۔
حکام سوئی نادرن کمپنی کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں صنعتی شعبے کے لیے گیس لوڈمینجمنٹ کی جائے گی ۔ گیس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایل این جی درآمد یقینی بنائی جارہی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
